سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 18 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ سندھ بھر میں اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اور گڑھی خدا بخش میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں تقریباً 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

خاتون اول آصفہ بھٹو نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار اور دیگر سیاسی رہنما بھی گڑھی خدا بخش پہنچے اور شہدا کے مزاروں پر حاضری دے کر خراج عقیدت پیش کیا۔

میئر سکھر کی قیادت میں ایک پیدل قافلہ گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہوا، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس دوران راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بھی جیالوں کی آمد جاری رہی اور شہید بے نظیر بھٹو کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

صدر آصف علی زرداری نے برسی کے موقع پر کہا کہ بے نظیر بھٹو کی زندگی ہمیں سکھاتی ہے کہ انصاف کے لیے پرامن طریقے سے آواز اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کے بجائے اتحاد اور انتقامی سیاست کے بجائے جمہوریت کو اصل بدلہ سمجھنا چاہیے۔ صدر نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو فرقہ واریت، نفرت اور عدم برداشت کے خلاف تھیں اور ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی زندگی جرات اور ہمدردی کا نادر امتزاج تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی اور بے نظیر بھٹو نے اپنی جدوجہد میں ہمیشہ ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ بلاول نے مزید کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے نفرت نہ کرنے اور دوسروں کو معاف کرنے کا سبق دیا اور وہ پاکستان میں جمہوری جدوجہد، خواتین کی ترقی، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار تھیں۔

شہید بے نظیر بھٹو کی قربانی اور خدمات آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہیں اور ان کے اصول و ویژن سے رہنمائی حاصل کی جاتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں