188
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور صدارت میں دیگر ممالک کی جانب سے دیے گئے تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ رپورٹ ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوان کی احتساب کمیٹی میں پیش کی گئی۔
سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور صدارت میں وائٹ ہاؤس نے اڑھائی کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے 100 سے زائد تحائف کو ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا۔
یہ بھی پڑھیں
توشہ خانہ ،امریکی صدر کتنی مالیت کا تحفہ رکھ سکتے ہیں؟
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الماری سے تحائف غائب ہونے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ تحائف ٹرمپ، ان کی اہلیہ میلانیا، ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور ٹرمپ کے داماد کشنر کو دیئے گئے تھے اور بعد میں حکومت کے حوالے کر دیے گئے تھے لیکن امریکی قانون کے تحت اس کو ظاہر نہیں کیا گیا۔