سابق امریکی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کا کملا ہیرس کیساتھ مباحثہ سے انکار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں ، انتخابی مہم عروج پر سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے سے انکار کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کملا ہیرس کے ساتھ کسی اور مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کی ایک بحث بائیڈن سے ہوئی اور دوسری کملا ہیرس سے، تیسری بحث نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا تھا۔امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کے زیر اہتمام مباحثہ ریاست پنسلوانیا میں ہوا، دونوں امیدواروں کے درمیان بحث 90 منٹ تک جاری رہی۔مباحثے میں دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ اور غزہ پر اسرائیل کے حملوں سمیت اہم ملکی اور غیر ملکی مسائل پر اپنے اپنے موقف پیش کئے۔مباحثے کے دوران دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی، زیادہ تر مبصرین کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس نے مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دی تھی، تاہم کچھ کا خیال کچھ اور تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com