سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری ااعزاز کیساتھ ادا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

جو بائیڈن، ٹرمپ، بل کلنٹن، اوباما اور جارج بش نے شرکت کی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر جمی کارٹر جو 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، نے اپنے دور صدارت میں اہم معاملات پر امریکیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا۔یہی اتحاد اور اتفاق ان کے جنازوں میں اس وقت دیکھنے میں آیا جب موجودہ صدر جو بائیڈن، نو منتخب صدر ٹرمپ اور سابق صدور بل کلنٹن، براک اوباما اور جارج بش ایک ساتھ نظر آئے۔

نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے، جمی کارٹر کی لاش کے سامنے اپنے مخالفین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے تھے۔پانچوں صدور نے جمی کارٹر کو امریکہ کے لیے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور عہد کیا کہ وہ سنہری جمہوری روایات کو زندہ رکھیں گے۔1977 سے 1981 تک امریکہ کے صدر رہنے والے جمی کارٹر گزشتہ برس 29 دسمبر کو 100 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ واضح رہے کہ جمی کارٹر کو نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا اور انہوں نے اس وقت کے امریکی صدور بش اور اوباما کی مذمت کرتے ہوئے امریکی ڈرون حملوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا