اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکیل پر سابق امریکی وزیر خارجہ اور خاتون اول ہلیری کلنٹن کے خلاف غیر سنجیدہ مقدمہ دائر کرنے پر 10 لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا ہے۔فلوریڈا کی ایک عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکیل پر مشترکہ طور پر 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔
فلوریڈا کے ڈسٹرکٹ جج ڈونلڈ ایم بروکس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے عدالتوں کا غلط استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال مارچ میں ہیلری کلنٹن پر 2016 کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا دعویٰ کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ ہیلری کلنٹن کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کا مقدمہ گزشتہ سال ستمبر میں وفاقی عدالت نے خارج کر دیا تھا۔