156
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بالغ اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو معاملات چھپانے کے لیے رقم کی ادائیگی کے معاملے میں فرد جرم عائد کرنے کے مقدمے میں نیویارک کی عدالت میں پیشی کے بعد خود کو قانون کے حوالے کردیا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم کے فنڈز کے غلط استعمال اور کاروباری ریکارڈ میں بدعنوانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جن میں سے 34 سے سابق صدر نے انکار کیا تھا۔
سابق امریکی صدر مین ہٹن کرمنل کورٹ میں پیش ہوئے، اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پیشی کے موقع پر ان کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان تناؤ کی فضا دیکھی گئی۔