سابق امریکی صدر ٹرمپ صدارتی انتخاب کی دوڑ کے لیے اہل قرار

امریکی آئین میں 14ویں ترمیم کسی کو بھی عوامی عہدے کے لیے غداری میں ملوث ہونے پر نااہل قرار دیتی ہے۔واضح رہے کہ کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر ہنگامی اجلاس کے دوران لوگوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے میں ملوث تھے۔ٹرمپ اس وقت صدر تھے اور کیپیٹل ہل پر حملے کا مقصد روک تھام کرنا تھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کسی بھی ریاستی عدالت کو آئین کی 14ویں ترمیم کے سیکشن III کے تحت وفاقی سطح کے عہدیداروں اور امیدواروں کے خلاف فیصلہ سنانے کا اختیار نہیں ہے۔اپنے فیصلے میں، سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ ریاستی عدالتیں صرف ریاستی سطح پر سرکاری اہلکاروں کو نااہل قرار دے سکتی ہیں، تاہم، ریاستوں کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ آئین کے سیکشن III کو وفاقی عہدوں بالخصوص صدارت پر لاگو کریں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ‘امریکہ کی عظیم فتح قرار دیا ہے۔ کولوراڈو میں، صدارتی انتخاب کے لیے ٹرمپ کی اہلیت کو چھ ووٹروں نے چیلنج کیا، جن میں سے چار ریپبلکن اور دو آزاد تھے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی عہدے کے لیے ریپبلکن پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے لیے مضبوط ترین امیدوار تصور کیے جاتے ہیں اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ وائٹ ہاؤس کی دوڑ میں وہ نومبر میں دوسری بار عہدہ صدارت کے لیے انتخاب لڑیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔