ہنری کسنجر کا انتقال کنیکٹی کٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ہوا، ہنری کسنجر آخر دم تک بہت متحرک تھے۔ہنری کسنجر نے 100 سال کی عمر میں بھی وائٹ ہاؤس کے اجلاسوں میں شرکت جاری رکھی، جب کہ انہوں نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سفارت کاری اور قیادت کے غیر معمولی مسائل پر بحث کی گئی تھی۔2023 میں انہوں نے بیجنگ کا ایک غیر معمولی دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔
ہنری کسنجر 1970 میں صدر رچرڈ نکسن کے ماتحت وزیر خارجہ تھے اور انہوں نے اس وقت چین کا دورہ کیا جس نے امریکہ اور چین کے تعلقات کی راہ ہموار کی۔یہ ہنری کسنجر کی بدولت ہی تھی کہ امریکہ اور روس کے درمیان ہتھیاروں کے کنٹرول کے مذاکرات ممکن ہوئے اور وہ عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے بھی علمبردار تھے۔ہنری کسنجر نے پیرس امن معاہدے میں بھی اہم کردار ادا کیا جب کہ وہ زیادہ عرصے تک امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ نہیں رہے لیکن انہوں نے اس پالیسی پر کسی نہ کسی طریقے سے اپنی چھاپ چھوڑی۔