56
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یمن اور افریقہ کے ساحلوں کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی چار کشتیاں ڈوب گئیں۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق چار کشتیاں جبوتی اور یمن کے ساحلوں کے قریب ڈوب گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے دو افراد کو زندہ بچا لیا جب کہ عملے کے پانچ ارکان سمیت 186 افراد کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ ہارن آف افریقہ کے سمندری علاقوں میں گزشتہ برس کشتی ڈوبنے سے 558 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔