خضدار میں قومی شاہراہ پردھماکہ ، 4بچے جاں بحق ، متعدد زخمی ، وزیر داخلہ کا اظہار مذمت 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے سے چار بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر  خضدار نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اسکول بس تباہ ہوگئی۔

سکول بس میں سوار چار بچے جاں بحق اور 38 زخمی بچوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں بس کو شدید نقصان پہنچا تاہم پولیس اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

.واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں تیز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کے کئی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

دریں اثنا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں سے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن نے بربریت کا مظاہرہ کیا اور معصوم بچوں پر حملہ کیا۔سکول بس پر حملہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے دشمن کی گھناؤنی سازش ہے۔

قوم کے اتحاد سے ہر سازش ناکام ہو جائے گی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ہم مرنے والے بچوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔. ہماری تمام ہمدردیاں مرنے والے بچوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com