اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اوٹاوا پولیس نے سمرسیٹ سٹریٹ ایسٹ اور نیلسن سٹریٹ کے ایک حصے کو بدھ کی صبح گیس لیک ہونے کی وجہ سے بند کر دیا۔
اوٹاوا کے فائر میڈیا آفیسر نک ڈی فازیو نے بتایا کہ صبح 10:11 بجے 9-1-1 پر ایک کال آئی۔ سمرسیٹ اسٹریٹ ایسٹ کے 200 بلاک میں شورکی آواز آنے کی اطلاعات ہیں۔
جائے وقوعہ پر موجود عملے نے طے کیا کہ کم دباؤ والی چھ انچ قدرتی گیس کی لائن کو علاقے میں تعمیر کرنے والے ایک کھدائی کے ذریعے منقطع کر دیا گیا ہے۔
فائر فائٹرز نے سمرسیٹ اسٹریٹ ایسٹ پر چار گھروں کو خالی کرایا یہ علاقہ زیادہ تر رہائشی ہے اور یونیورسٹی آف اوٹاوا کیمپس کے قریب ہے۔
اینبرج کا عملہ صبح 11:55 پر جائے وقوعہ پر پہنچا اور پائپ کو لیک ہونے سے روکنے کے لیے اقدا م کیاجس کے بعد علاقے میں سڑکیں اب کھل گئی ہیں۔