ترکیہ: گستاخانہ خاکے کی اشاعت پر ہفتہ وار میگزین کے 4 افراد گرفتار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترکی میں ایک ہفتہ وار جریدے کے چار اعلیٰ عہدے داروں کو ایک متنازع کارٹون کی اشاعت پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار افراد میں دو ایڈیٹر انچیف، ایک منیجنگ ایڈیٹر اور کارٹونسٹ شامل ہیں۔ حکام کے مطابق، میگزین کے حالیہ شمارے میں شائع کیے گئے مواد کو گستاخانہ قرار دیا گیا، جس کے باعث عوامی سطح پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔متعدد مذہبی حلقوں اور عوام نے اس اشاعت کو ناقابل برداشت قرار دیا، جس کے نتیجے میں استنبول میں میگزین کے دفتر کے باہر پرتشدد مظاہرے بھی ہوئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے اقدامات کیے گئے، تاہم صورت حال پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔ پولیس نے میگزین کی تازہ کاپیاں ضبط کر کے ادارے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب یا اس کے پیغمبر کی توہین ناقابل قبول ہے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کارٹون آزادی اظہار کی آڑ میں نفرت انگیزی کی ایک مثال ہے، جو کسی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب میگزین کے چیف ایڈیٹر نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کارٹون پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، اس کا پیغمبر اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کا مقصد کسی مذہب یا عقیدے کی توہین تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔