اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مظالم اور نسل کشی کا سلسلہ جاری ، بے گناہ بچوں ، عورتوں اور بزرگوں کو شہید کیا جا رہا ہے
غزہ میں جاری نسل کشی پر فرانس اور جرمنی بھی خاموش نہ رہے ، اسرائیل سے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ ،ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں انسانی صورتحال چند گھنٹوں اور دنوں میں بہتر نہ ہوئی تو فرانس اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔دوسری جانب جرمنی نے یہ بھی اشارہ دیا کہ وہ غزہ کی صورتحال پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کو مشروط کرے گا۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق غزہ دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں 100 فیصد آبادی کو قحط کا خطرہ ہے۔ اسرائیلی حملوں میں مزید 30 فلسطینی شہید ہوئے جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہداء کی تعداد 72 ہوگئی۔مزید برآں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے رفح میں اسرائیلی فورسز پر حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔