اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فرانس نے برقی مقناطیسی تابکاری کے زیادہ اخراج کے باعث ایپل کو ملک میں آئی فون 12 کی فروخت بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فرانس کے ریڈیو فریکوئنسی ریگولیٹر (ANFR) نے بھی کمپنی سے کہا ہے کہ وہ موجودہ فونز سے اس مسئلے کو ختم کرے۔
اے این ایف آر نے سفارش کی ہے کہ ایپل فرانس میں فروخت ہونے والے تمام آئی فون 12 واپس منگوا لے اگر کمپنی سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے مسئلہ حل نہیں کر سکتی۔ایپل کے مطابق کمپنی فرانسیسی ادارے کے فیصلے کو چیلنج کر رہی ہے۔ایپل نے واضح کیا کہ کمپنی اور تھرڈ پارٹیز کی جانب سے تمام لیب ٹیسٹ کے نتائج ایجنسی کو جمع کرائے گئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیوائس تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتی ہے۔
فرانس کے ڈیجیٹل منسٹر جین نول بیرٹ نے کہا کہ یہ فیصلہ فون کی تابکاری کی نمائش مقررہ حد سے زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے این ایف آر نے پایا کہ آئی فون 12 کی مخصوص جذب کی شرح (SAR) قانونی حد سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایپل کی جانب سے دو ہفتوں میں جواب متوقع ہے۔آئی فون 12 ستمبر 2020 کو جاری کیا گیا تھا اور اب بھی دنیا بھر میں فروخت پر ہے۔