عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی مغربی کنارے میں بے گناہ فلسطینیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بار بار وارننگ کے باوجود تشدد روکنے میں ناکام رہا ہے۔اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ نے بھی اسرائیل پر مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف حملوں اور تشدد میں یہودی آباد کاروں کی حمایت کا الزام عائد کیا تھا۔فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے کے دورے کے بعد اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فرانس نے پابندیاں عائد کرنے سمیت انتہا پسند اسرائیلی آباد کاروں کے خلاف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
98