فرینکفرٹ،افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا،پرچم جلانےکی کوشش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ اور پاکستانی پرچم اتارنے کا افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا۔پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے فرینکفرٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران افغان شہریوں نے پاکستانی قونصلیٹ پر دھاوا بول دیا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتار دیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغان شہریوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی کوشش بھی کی ۔پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی سیکیورٹی کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے اور اس معاملے پر عالمی برادری کو بھی سفارتی تنصیبات کی سیکیورٹی کے معاملے پر تشویش ہے۔فرینکفرٹ میں جرمن حکام کی جانب سے پاکستانی سفارتی حکام کو مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جرمن حکام نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔