پنجاب میں 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب میں 18 سال سے زائد عمر کے شناختی کارڈ کے حامل ہر فرد کو مفت آٹا حاصل کرنے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

صوبے میں مفت آٹا فراہم کر کے صرف مستحق خاندانوں کو ٹارگٹ فوڈ سبسڈی فراہم کرنے کا نظام ختم کر دیا گیا ہے اور نئے نظام کے تحت 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا جن کے پاس ان کے رہائشی پتے کی بنیاد پر شناختی کارڈ ہے۔

اس وقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ فیملی (اوسط 6 افراد) کو 3 بیگ فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ ایک غیر رجسٹرڈ فرد کو 1 بیگ مفت فراہم کیا جا رہا ہے  اس حوالے سے آج اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

رمضان المبارک میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے ضرورت مندوں کو مفت آٹا فراہم کریں گے،شہباز شریف

گزشتہ روز تک 1 کروڑ 40 لاکھ تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں تاہم مفت آٹے کی تقسیم کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد پنجاب کی نگراں حکومت کا 4 کروڑ 74 لاکھ تھیلوں کی تقسیم کا ہدف عملی طور پر ختم ہو گیا ہے۔ نئے ابتدائی تخمینہ کے مطابق  مفت آٹے کے تھیلوں کی تعداد 8 کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

مفت آٹے کی مانگ میں بڑے اضافے کے بعد سرکاری گندم کا ذخیرہ کم ہونے کے باعث محکمہ خوراک پنجاب نے وفاقی حکومت سے پاسکو کے پاس موجود گندم سے 3 لاکھ ٹن مزید گندم فراہم کرنے کی درخواست کی ہے

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر نگراں پنجاب حکومت نے 60 ہزار ماہانہ سے کم آمدن والے 1 کروڑ 58 لاکھ مستحق خاندانوں کو 30 کلو مفت آٹا دینے کی سکیم شروع کی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com