13
اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز )متحدہ عرب امارات آج سے مسافروں کی سہولت کے لیے بس اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی شروع کر رہا ہے۔
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے ترجمان کے مطابق دبئی کے چار بس اسٹیشنز پر آج سے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔آر ٹی اے کے مطابق یہ سروس ابتدائی طور پر ستوا، یونین، الغابیبہ اور گولڈ سوق بس اسٹیشنوں پر چالو کی جائے گی۔ اس کے بعد مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اسے دبئی کے دیگر بس اسٹیشنوں تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔اس اقدام کا مقصد دبئی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید جدت اور سہولت لانا ہے، جس سے مسافر سفر کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔