یوکرینی علاقوں کو روس کے قبضے سے آزاد کروانا آسان نہیں ،امریکہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ رواں سال ہی یوکرائنی علاقوں سے روسی افواج کو نکالنا بہت مشکل ہوگا۔ جرمنی میں امریکہ کے رامسٹین ایئر بیس پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کے موقع پر جنرل مارک ملی نے کہا کہ یوکرین کے لیے اسی سال روس کے قبضے سے اپنی ایک انچ زمین کو آزاد کرانا بہت مشکل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

روس کا یوکرین پر حملہ؛ 7 افراد مارے گئے ، 58سے زائد زخمی

جرمنی میں یوکرین کی دفاعی مدد کے لیے ہونے والے اجلاس میں شریک 50 ممالک کے دفاعی حکام نے یوکرین کو جدید جنگی صلاحیتوں سے لیس لیوپارڈ ٹو ٹینکوں کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم یوکرین کو دفاعی امداد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

تجاویز پر عمل نہ ہوا تو سخت رد عمل دینگے ،روس کی یوکرین اور امریکہ کو دھمکی

اجلاس کے آغاز میں یوکرین کے صدر زیلنسکی نے شرکاء سے مزید ہتھیار فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ روس کی جانب سے شروع کی گئی جنگ ہمیں مزید تاخیر کی اجازت نہیں دیتی۔ دوسری جانب اعلیٰ امریکی حکام نے یوکرین کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی اور فوجی تربیت مکمل ہونے سے قبل روس کے خلاف کسی قسم کی جارحانہ کارروائی سے روک دیا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com