واضح رہے کہ مہنگائی کی وجہ سے یکم اپریل کو ا لکوحل ایکسائز ٹیکس میں 4·7 فیصد اضافہ ہونا تھا تاہم فری لینڈ نے آج اعلان کیا کہ اس اضافہ کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کچھ مقامی شراب خانوں کو ٹیکس میں کچھ ریلیف دینے کی بھی کوشش کی ہے۔ اس لیے فری لینڈ نے دو سال کے لیے بیئر کے پہلے 15,000 ہیکٹولیٹرز پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرح کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فری لینڈ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے چھوٹے کرافٹ بریورز کا شمار دنیا کے بہترین تاجروں میں ہوتا ہے اور وہ ملکی معیشت میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
ریسٹورنٹ کینیڈا کی جانب سے حکومت کے اس قدم کو سراہا جا رہا ہے۔ ریسٹورنٹ کینیڈا کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں اتنی بڑی مالی ریلیف سے آپریٹرز کو بھی تھوڑی سانس ملے گی۔
71