اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شام میں سیاسی منتقلی کی حمایت کے لیے پیرس میں جمعرات کو شروع بین الاقوامی کانفرنس کے آغاز کے بعد
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک استحکام کے حصول کے لیے شام میں عبوری حکام کی حمایت کے لیے تیار ہے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز(ایس ڈی ایف)فورسز نے داعش کو شکست دینے میں مدد کی اور ہم انہیں شامی فوج میں ضم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ شامی پناہ گزینوں کو اپنے ملک کا سفر کرنے اور فرانس واپس جانے کی اجازت د ی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ایرانی ملیشیا کو شام واپس جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی پیرس میں شامی صدر احمد الشرع کا استقبال کریں گے۔