اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بیٹے اور بہو کے رویے سے مایوس شخص نے کروڑ کروڑوں کی جائیداد جائیداد عطیہ کر دی
بیٹے اور بہو کے ناروا سلوک سے مایوس بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک 80 سالہ غریب شخص نے گورنر کو ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد عطیہ کی ۔
اتر پردیش کے کھتولی ٹاؤن میں ایک اولڈ ہوم میں رہنے والے 80 سالہ ضعیف نتھو سنگھ نے بتایا کہ اس نے اپنی تمام جائیداد اتر پردیش کے گورنر کے حوالے کرنے کے لیے سب رجسٹرار آفس میں دستاویز جمع کرائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سب رجسٹرار آفس نے تصدیق کی کہ نتھو سنگھ نے 4 مارچ کو ریاستی گورنر کو تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا اپنا گھر اور زرعی زمین عطیہ کرنے کی وصیت کی تھی۔
سب رجسٹرار کے مطابق نتھو سنگھ کی جانب سے جمع کرائی گئی وصیت میں لکھا ہے کہ ان کی موت کے بعد ان کی جائیداد حکومت کے قبضے میں لے لی جائے اور وہاں اسکول یا اسپتال بنایا جائے۔نتھو سنگھ نے اپنے بیٹے اور بہو پر الزام لگایا کہ ان دونوں نے کئی بار میری بے عزتی کی اور دونوں نے مجھ سے ان کا گھر چھین لیا اور مجھے اس اولڈ ہوم میں رہنے پر مجبور کیا۔