165
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ روسی خام تیل کا جہاز اپنے راستے میں ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ معاہدے کے تحت روسی تیل کی قیمت نہیں بتا سکتے تاہم پاکستان کو روسی خام تیل پر اچھی رعایت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان روسی تیل جی 7 کے نرخوں پ حاصل کرے،امریکا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 14 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری سے ریفائنری بنائی جا رہی ہے، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے اعتراضات کے باعث عوام کے لیے سستے پیٹرول پیکج پر عمل درآمد فی الحال روک دیا گیا ہے، تاہم اگر روسی خام تیل پاکستان آئے گا تو پاکستان آئل سستا ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
پاکستان کو روسی تیل پر 18 ڈالر فی بیرل تک کی رعایت
وزیر مملکت نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی صورت میں پاکستان میں سستی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اگر یہ قیمتیں بڑھیں تو پاکستان میں اضافہ کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کنکشن کھولنے کی باتیں درست نہیں۔