اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی گئی ہیں، اب آئی ایم ایف کے پاس معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں۔ ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرنا ہو گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اوور شاہدرہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اسے 3 ماہ میں مکمل کیا جائے۔ تھے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگران حکومت بڑی محنت سے منصوبوں کو مکمل کر رہی ہے، گزشتہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں پر بریک لگا دی تھی اور یہ تمام منصوبے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تھے
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سادگی اپنانا ہو گی، ان کے سابق ادوار میں رمضان المبارک میں سستا آٹا تقسیم کیا جاتا تھا، پہلی بار رمضان المبارک میں عوام کو مفت آٹا تقسیم کیا گیا اور ایک دو جگہ مفت آٹے کی تقسیم میں بے ضابطگیاں ہوئیں سکیم سے 8 سے 10 کروڑ لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں لاہور میں بے شمار منصوبے بنائے گئے اور نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، جھرلو الیکشن 2018 میں ہوا، انتخابی نتائج کو دھاندلی سے تبدیل کیا گیا، دیہات سے فوری نتائج آئے، شہر میں تاخیر سے آئے۔ . راوی تک فلائی اوور بنانے کا منصوبہ تھا،
کرپشن پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غلطیاں ہر کسی سے ہوتی ہیں، اللہ تعالی معاف کرنے والا ہے، کرپشن شاید قیامت تک ختم نہ ہو، ہم نے عوام کی خدمت کی بھرپور کوشش کی، لاہور میں صفائی کا نظام تباہ کر دیا گیا
ملک میں جاری مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے، رمضان المبارک میں 65 ارب روپے کے مفت آٹے کا انتظام کیا گیا، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، آئی ایم ایف سے منہدم ٹوٹا ہوا معاہدہ ہمارے جھولی میں ڈال دیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی بیڑیاں کٹیں تو ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے، ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے ن لیگ کا راستہ روکا، ہفتہ اور اتوار کو عدالت لگتی تھی، ن لیگ کو الیکشن میں شکست دینے کے لیے ترقی کا سفر روکا گیا