آئی ایم ایف کی شرائط پوری کردیں،معاملات حل ہوجائیںگے،شہباز شریف 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کردیں، امید ہے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے اور رواں ماہ اچھی خبر ملے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے انتہائی مشکل حالات میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا جب پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا کیونکہ اس وقت کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی، معیشت بدحالی کا شکار تھی اور پھر سیلاب آئے تھے۔ اور بارشوں نے انفراسٹرکچر اور بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچایا، پچھلے سال کے سیلاب سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے اور ترکی نے بھرپور مدد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی حالات کی وجہ سے مہنگائی میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا، یہ اللہ کا کرم ہے کہ ہم نے اس تمام صورتحال کا مقابلہ کیا اور بہترین انداز میں اس سے نمٹنے میں کامیاب رہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی شرائط احسن طریقے سے پوری کی ہیں، ہم ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں، بغیر کسی خوف اور ہچکچاہٹ کے  میں کہہ سکتا ہوں کہ بہت سے چیلنجز کے باوجود ہم ان میں کامیاب ہوئے۔

ہم اب بھی پر امید ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا معاہدہ حقیقت بن جائے گا، ہم نے نویں جائزے کے لیے تمام شرائط پوری کر دی ہیں، امید ہے کہ ہمیں اس ماہ اچھی خبر ملے گی۔

سابق وزیراعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے سیاسی انتقام کے باوجود کسی نے سرکاری اداروں پر حملہ نہیں کیا، پچھلی حکومت نے 4 سال میں پوری اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، 9 مئی کو شرپسندوں نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا، ریاست کے خلاف سنگین کارروائیوں کی منصوبہ بندی، قومی اداروں اور یادگاروں کی توڑ پھوڑ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شرپسندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com