اسرائیل سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے،برطانیہ میں 200 صحافیوں کامطالبہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں 200 سے زائد صحافیوں نے کھلے خط میں اسرائیل کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

بین  الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خط انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کی درجہ بندی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں زیڈی اسمتھ، مائیکل روزن، ارون ویلش، حنیف قریشی، برائن اینو، ایلف شفک، جارج مونبیوٹ اور جیف ڈائر سمیت کئی معروف نام شامل ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ مصنفین تمام افراد، اداروں، حکومتوں اور ریاستوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی تجارت، لین دین اور کاروبار کا فوری طور پر مکمل بائیکاٹ کریں جب تک کہ غزہ کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں مناسب مقدار میں پینے کا پانی، خوراک، طبی امداد اور دیگر ضروریات زندگی فراہم نہیں کی جاتیں۔

خط پر دستخط کرنے والوں نے لکھا کہ ہم یہ مطالبہ اس لیے کر رہے ہیں کہ دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں اور ہزاروں سیاست دانوں کے الفاظ اور جذبات غزہ کے لوگوں کو خوراک پہنچانے، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور انسانی اور طبی امداد فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔مصنفین کو افسوس ہے کہ اس بائیکاٹ سے اسرائیل اور دیگر ممالک میں ایسے افراد اور گروہ بھی متاثر ہوں گے جو وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں۔دستخط کنندگان نے کہا کہ بائیکاٹ اس وقت تک برقرار رہنا چاہیے جب تک اقوام متحدہ اس بات کی تصدیق نہیں کر لیتی کہ غزہ کی شہری آبادی محفوظ ہے اور انہیں مناسب خوراک اور امداد نہیں مل گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔