کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

 

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملے کے شہداء کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ میں فوجی اور سول حکام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت بھی کی، جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی عزم کا اعادہ کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے خاتمے کا مشن مشترکہ عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام پاکستانیوں کی مضبوط حمایت کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca