جی سیون سربراہی اجلاس،سکیورٹی کے سخت انتظامات،احتجا جی زونز قائم

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جی سیون سربراہی اجلاس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے ، سینٹرل لائبریری میں منعقدہ ایک معلوماتی سیشن کے دوران پولیس اور آر سی ایم پی حکام نے شہریوں کو اجلاس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ۔

اجلاس 15 سے 17 جون کے درمیان کناناسکس میں منعقد ہوگا، جس میں امریکی صدر سمیت عالمی رہنما شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے صدر کی شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ۔کیلگری پولیس سروس (CPS) اور رائل کینیڈین ماونٹڈ پولیس (RCMP) کے مطابق، شہر میں تین مخصوص احتجاجی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ مظاہرین کو اظہار رائے کی اجازت دی جا سکے، اور ساتھ ہی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جا سکے ۔یہ زونز مظاہرین کے لیے مکمل سہولیات سے آراستہ ہوں گے تاکہ ان کے پیغامات جی 7 کے عالمی رہنماؤں تک پہنچ سکیں۔ پولیس حکام کے مطابق ان مظاہروں کی نگرانی CPS کے پبلک سیفٹی یونٹ اور باقاعدہ ڈیوٹی پر موجود افسران کریں گے۔

CPS کے G7 سیکیورٹی ڈائریکٹر سپریٹینڈنٹ جو برار نے کہا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے منتظمین کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں کہ تمام مظاہرے قانونی، پرامن اور محفوظ رہیں، اور کمیونٹی کو کم سے کم خلل پہنچے۔ کسی بھی غیر قانونی یا خطرناک سرگرمی سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
ہوٹلوں کے اردگرد رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی او قافلوں کی آمدورفت کے دوران سڑکیں عارضی طور پر بند کی جا سکتی ہیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان دنوں متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی خاصی تعداد کی موجودگی متوقع ہے، جن میں فلسطینی حمایت یافتہ گروپ شامل ہیں، جو اس موقع پر مختلف مسائل پر آواز اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com