اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سری نگر میں جی 20 کانفرنس کے انعقاد پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے، سری نگر کی جھیل ڈل سے لے کر بازار تک سڑکیں اور گلیاں بھارتی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
جی20 اجلاس:پیر کووادی بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی
حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے گروپ آف 20 کا اجلاس کشمیر میں منعقد کر رہا ہے۔ گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے کے آس پاس کے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔عبدالحمید لون نے کہا کہ جی 20 کے نام پر کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کی حقیقت کو تسلیم کرے جو ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے۔
مزید پڑھیں
جی 20 اجلاس،مقبوضہ کشمیر کو قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا
کشمیری عوام کی زندگی، عزت اور آزادی تعینات بھارتی قابض افواج کے رحم و کرم پر ہے۔ کشمیری نوجوان، خواتین اور بچے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں بدترین ظلم و تشدد کا شکار ہیں۔حریت رہنما نے کہا کہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس میں چین، ترکی اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک کی عدم شرکت کشمیریوں کے لیے حوصلہ افزائی ہے۔ عالمی برادری بے حسی کا مظاہرہ ترک کرکے کشمیریوں کو آر ایس ایس کے چنگل سے آزاد کرے۔
یہ خبر بھی پڑھیں