اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے انعقاد کی مودی سرکار کی کوشش بری طرح ناکام ہو رہی ہے اور وادی بھر میں کرفیو نافذ ہونے کے باعث آج مکمل شٹر ڈان ہڑتال ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈان ہڑتال ہے۔ مشتعل کشمیری عوام نے مودی سرکار کے G-20 گروپ کے اجلاس کو ناکام بنا دیا۔
بھارتی فوج اور کشمیر پولیس نے دکانداروں کو اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور عدم تعمیل کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تاہم تاجروں نے ان دھمکیوں کو نظر انداز کیا اور گروپ 20 کے اجلاس کے انعقاد کے خلاف مکمل شٹر ڈان کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بہادر اور آزادی پسند کشمیری عوام نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر G-20 ممالک اور عالمی سطح پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ جس نے مظلوم عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
جی 20 اجلاس ,چین اور ترکی کے بعد سعودی عرب اور مصر کا بھی شرکت سے انکار
دوسری جانب خوف و ہراس میں مبتلا مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں قدم قدم پر بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں، نیم فوجی دستوں، ایلیٹ نیشنل گارڈز اور میرین کمانڈوز کو تعینات کیا۔دوسری جانب پاکستان نے کشمیریوں کی آواز بن کر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مقبوضہ علاقے کو غیر متنازعہ ثابت کرنے کی بھارتی سازش کو ناکام بنا دیا۔
مزید پڑھیں
چین کا انکار ،کیا سعودی عرب اور ترکی جی 20 اجلاس میں شرکت کرینگے ؟
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر ایک مقبوضہ علاقہ ہے اور عالمی قوانین کے تحت یہاں ایسی کوئی تقریب منعقد نہیں ہو سکتی تاہم بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی مرضی سے آکر جی 02 اجلاس بلا یا۔گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں اقلیتی امور کے خصوصی نمائندے فرنینڈ ڈی ورنیس نے بھی کہا تھا کہ جی ٹوئنٹی کا اجلاس مقبوضہ علاقے میں بلانے کی مذمت کی جانی چاہیے۔
یہ خبر بھی پڑھیں
جی 20کانفرنس،مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل پہیہ جام، شٹر ڈاؤن ہڑتال
آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جی 20 اجلاس کا مقبوضہ کشمیر میں انعقاد کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سراسر خلاف ورزی ہے