اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جی 20 اجلاس کے لیے کشمیر کو بدنام زمانہ امریکی فوجی جیل ‘گوانتاناموبے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد اگر آپ آج کشمیر جائیں تو آپ کو محسوس ہوگا کہ کشمیر ایک کھلی جیل ہے
یہ بھی پڑھیں
جی 20 اجلاس،مقبوضہ کشمیر کو قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا
بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مکانات پر قبضہ کر لیا گیا ہے، یہاں تین، چار، پانچ لیولز کی سکیورٹی رکھی گئی ہے، گھروں میں موجود ہر چیز کو الٹا اور تباہ کر دیا گیا ہے۔ چین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بلائے گئے جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار کے بارے میں پوچھے جانے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کا نتیجہ ہے۔
مزید پڑھیں
جی20 اجلاس:پیر کووادی بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی
مسائل حل ہو جائیں گے لیکن اب چین بھی مسئلہ کشمیر میں گھس آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے صرف پاکستان مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ علاقہ کہتا تھا لیکن اب چین بھی اسے متنازعہ علاقہ قرار دے رہا ہے۔ چین کو مسئلہ کشمیر کا حصہ بنانے کا کریڈٹ بھی بی جے پی کو جائے گا۔