اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کے انعقاد سے قبل بھارت نے وادی کو قلعے میں تبدیل کر دیا۔
قابض بھارت نے اجلاس سے قبل مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے گھروں پر چھاپوں، محاصروں اور تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی مقبوضہ وادی میں گرفتار افراد کی تعداد 1000 سے زائد ہوگئی ہے۔دوسری جانب حریت کانفرنس نے جی 20 اجلاس کے انعقاد کے خلاف 22 مئی کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
مقبوضہ کشمیر پر بھار ت کی وعدہ خلافیاں، انٹر نیشنل میڈیا نے بھی خاموشی توڑ دی
یاد ررہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی 20 اجلاس کروانے کا ڈرامہ رچا کر عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہےکہ مقبوضہ کشمیر پر امن علاقہ ہے ، بھار ت کئی دہائیوں سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ تور رہا ہے ہے ، آئے روز بےگناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔