اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) کیلگری نٹرنیشنل ایئرپورٹ (YYC) اور شہر کی سڑکوں پر 15 سے 18 جون تک G7 سربراہی اجلاس کے دوران شدید تاخیر اور رکاوٹوں کی توقع ہے۔
یہ اجلاس کینیڈا کے Kananaskis میں ہو رہا ہے، جس میں دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک کے رہنما شریک ہوں گے
اجلاس سے متعلق مسافروں کی سہولت کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ سیکیورٹی اقدامات میں 10 سے 18 جون تک وسیع سیکیورٹی لاک ڈاؤن نافذ ہوگا، جس میں عوامی راستوں، ٹریلوں اور کاروباروں کی بندش شامل ہے۔
کیلگری ایئرپورٹ کے ارد گرد عارضی فضائی حدود کی پابندیاں عائد کی جائیں گی، جو پروازوں کی آمدورفت کو متاثر کر سکتی ہیں۔
مرکزی سڑکیں، بشمول Highway 40 اور Highway 742، غیر مجاز گاڑیوں کے لیے بند ہوں گی۔
مسافرو ں سے کہا گیا ہے کہ پروازوں کے اوقات اور ممکنہ تاخیر کے بارے میں ایئرلائن سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔
ایئرپورٹ پہنچنے کے لیے اضافی وقت مختص کریں تاکہ سیکیورٹی چیکنگ اور ٹریفک کی ممکنہ تاخیر سے بچا جا سکے۔
اگر ممکن ہو تو متبادل راستوں اور عوامی نقل و حمل کے ذرائع کا استعمال کریں۔
کیلگری اور اس کے ارد گرد کے علاقے میں اس ہفتے کے آخر میں ہونے والی اس اہم بین الاقوامی تقریب کے دوران، مسافروں کو اضافی احتیاط اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی۔
🚧 Travel Advisory 🚧
We are advising all travellers who may be accessing the #YYC airport between Sunday, June 15 & Wednesday, June 18, to plan extra travel time.
The tunnel on Airport Trail N.E. will be closed to ensure the safe arrival & departure of G7 delegates & world… pic.twitter.com/jRqu58b1DY
— Calgary Police (@CalgaryPolice) June 11, 2025