گال ٹیسٹ ،سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 341 رنز کا ہدف دیدیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )گال ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سری لنکن ٹیم 337 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستان کو جیت کے لیے 341 رنز درکار ہیں

چوتھا دن

سری لنکا نے چوتھے دن اننگز کا آغاز کیا تو پربت جے سوریا صرف 8 رنز جوڑنے کے بعد نسیم شاہ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے، یوں سری لنکا کی دوسری اننگز 337 رنز پر ختم ہوئی۔ لنکن ٹائیگرز کی جانب سے دنیش چندیمل نے ناقابل شکست 94 رنز بنائے۔
تیسرا دن

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے 9 وکٹوں پر 329 رنز بنائے جس کے نتیجے میں اسے 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔

سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ اوشادا فرنینڈو 64 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ کسان راجیتھا صرف 7 رنز بنا کر اور اینجلو میتھیوز 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کوشل مینڈس نے 76، دھنن جیا نے 2، نروشن نے 12 رنز، رمیش مینڈس نے 19 اور مہیش تھیکشنا نے 11 رنز بنائے۔ چندیمل نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔