پی ڈی ایم کے لیے ‘گیم اوور’ ہے:شیخ رشید

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پنے انجام کو پہنچ چکی ہے۔ قوم مہنگائی کے سمندر میں ڈوب گئی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

ٹوئٹر پر بیان میں شیخ رشید نے ملک میں ریکارڈ توڑ مہنگائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شدید مہنگائی اور معاشی بحران کی وجہ سے وزرا اپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اپنا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ مہمان بن کر پاکستان آتے ہیں اور اپنے دفتر تک نہیں جاتے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول مافیا حکومت کو تین دن سے قیمت کم کرنے نہیں دے رہا، مفاہمت یا تصادم کا فیصلہ جلد ہونا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں 21 وزرا بغیر محکمے کے ہیں، 70 وزرا کی تعداد خلاف آئین ہے، اس کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے۔

اے ایم ایل کے سربراہ نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ سپریم کورٹ (ایس سی) حکمرانوں کے 150 کرپشن ریفرنسز کی واپسی کو بحال کرے گی، قومی احتساب بیورو (نیب) کی ترامیم منسوخ کر دی جائیں گی اور ایک کروڑ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca