56
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری، رفح میں بمباری میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس اہلکار امدادی ٹرکوں کی حفاظت پر مامور تھے۔ تین پولیس افسران کا قتل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی اقدامات غزہ جنگ بندی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔حماس کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے امدادی ٹرک روکنا معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کے امریکی منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، امریکی صدر فلسطینیوں کے اپنی سرزمین سے تعلق کو نہیں سمجھ سکتے۔فلسطین نے عالمی برادری سے اسرائیلی جرائم کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔