غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی بہت قریب ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ ختم کرنے اور یرغمالیوں کو رہا کرانے کے لیے معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ وہ ایک ایسے فریم ورک کے قریب پہنچ چکے ہیں جو نہ صرف جنگ بندی بلکہ یرغمالیوں کی واپسی کو بھی ممکن بنائے گا، تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پیر کے روز ان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ دونوں رہنما ممکنہ معاہدے کے خدوخال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں سے حالیہ دنوں میں مثبت گفتگو کی ہے۔ نیویارک میں اسلامی ممالک کے سربراہان سے ان کی ملاقات تقریباً 50 منٹ جاری رہی، جس میں علاقائی تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ "اب بہت ہو چکا، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دے گا اور اس حوالے سے ان کی نیتن یاہو سے براہِ راست بات ہو چکی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔