غزہ جنگ بندی مذاکرات ،جلد کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے،جوبائیڈن

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) دوحہ میں امریکا، اسرائیل، قطر اور مصر کے درمیان فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بغیر مذاکرات کے نئے دور کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ بہت پر امید ہیں کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے خدشے پر امریکی صدر نے کہا کہ خطے کا کوئی بھی ملک امن مذاکرات کی کوششوں کو متاثر نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری جانب حماس نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے قطر میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ان تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے جو اس سے قبل امریکا نے پیش کی تھیں جب کہ اسرائیل کسی بھی جنگ بندی کو مسترد کرتا ہے۔ اس امکان کے بغیر کہ فیض نے حماس کو یرغمالیوں کی رہائی سے انکار کرنے پر امریکہ اور دیگر ثالثوں کا شکریہ ادا کیا۔امریکا، مصر اور قطر کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے تجویز پیش کی ہے جس سے اسرائیل اور حماس کے درمیان فاصلے کم ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔