غزہ جنگ بندی،عالمی ادارہ صحت کاامداد میں اضافہ،جدید ہسپتالوں کے قیام کا اعلان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی ادارہ صحت کا غزہ میں جنگ بندی کے بعد امداد میں اضافے، طبی سہولیات سے لیس ہسپتالوں کے قیام کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے رِک پیپرکورن نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کے تحت غزہ تک امداد کی ترسیل کو یومیہ 600 کے قریب ٹرک تک بڑھایا جا سکتا ہے۔انہوں نے جنیوا میں ایک پریس بیان میں کہا کہ ان کے خیال میں وہاں امکان بہت زیادہ ہے، خاص طور پر جب دوسری کراسنگ کھلتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت آئندہ دو ماہ کے دوران غزہ میں تباہ حال صحت کے شعبے کی مدد کے لیے تیار شدہ ہسپتالوں کی ایک غیر متعینہ تعداد کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ 12,000 سے زیادہ مریضوں کے طبی انخلا بھی ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ یہ معاہدہ گزشتہ بدھ کو قطر، مصر اور امریکا کی ثالثی کی کوششوں کے بعد طے پایا تھا۔معاہدہ 3 مراحل پر مشتمل ہے۔
پہلا مرحلہ چھ ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے، جس کے دوران 33 اسرائیلی قیدیوں، جن میں خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار شامل ہیں کا متعدد فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے بتدریج انخلاکی شرط بھی رکھی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں تباہ شدہ فلسطینی علاقے غزہ سے اسرائیلی فوج کیمکمل انخلا اور امداد میں اضافہ شامل ہوگا۔تیسرا مرحلہ غزہ کی تعمیر نو کی راہ ہموار کرنا ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا