اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3400 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔غزہ کے مزید ہسپتالوں کو بھی اسرائیل نے نشانہ بنایا، القدس اور الشفاء ہسپتالوں اور ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کے قریب کے علاقوں پر 30 منٹ تک بمباری کی گئی، جس میں ہسپتال کا عملہ اور مریض ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیل کی غزہ کے ہسپتال پر بمباری، 800 سے زائد فلسطینی شہید
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر مدحت عباس نے کہا کہ ہسپتالوں کے صحنوں، آپریشن روم اور ایمرجنسی روم کے فرش پر سینکڑوں افراد پڑے ہوئے ہیں ،ڈاکٹر مدحت عباس کا کہنا تھا کہ غزہ کے اسپتالوں کے صحنوں میں بے ہوشی کے بغیر آپریشن کیے جا رہے ہیں، ان لوگوں کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جن کے جینے کی امید ہے، باقی کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کے لیے وقت ختم ہورہا ہے، ہمیں اب فوری امداد کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں پینے کا پانی ختم ہوگیا ہے، بچے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے، چکن پاکس کا پہلا کیس گزشتہ روز خان یونس میں سامنے آیا.