اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فلسطین کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان سلیمان العبید جنہیں ’فلسطینی پیلا‘ کہا جاتا ہے، غزہ میں امداد کے منتظر اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔
العربیہ اردو کی ایک رپورٹ میں فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن (پی ایف اے) کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ "یہ المناک واقعہ تین روز قبل غزہ کی پٹی میں ایک امدادی مرکز کے قریب پیش آیا جہاں سلیمان العبید لائن میں کھڑے امداد کے انتظار میں تھے۔”رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے پیلے کے نام سے مشہور فلسطینی فٹبالر شہید ہوگیا۔سلیمان العبید کو برازیل کے لیجنڈ پیلے کے حوالے سے ‘فلسطینی پیلے کا لقب ان کی فیلڈ میں مہارت اور قابلیت کی وجہ سے دیا گیا تھا۔ سلیمان نے اپنے کیرئیر کے دوران 100 سے زائد گول کئے۔شہید سلمان العبید شادی شدہ تھے اور انہوں نے پسماندگان میں 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔رپورٹ کے مطابق غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 421 فٹبالرز سمیت 808 فلسطینی کھلاڑی شہید ہو چکے ہیں۔