غزہ فلسطینی سرزمین ، کوئی جارحیت ان کو حقوق سے محروم نہیں کر سکتی،سعودی عرب 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی ولی عہد نے شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قطر کے ہر قدم پر اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، انہوں نے واضح کیا کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور کوئی جارحیت انہیں ان کے حقوق سے محروم نہیں کر سکتی۔
دریں اثنا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اظہار یکجہتی کے لیے دوحہ پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کا استقبال کیا۔قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ دوحہ پر حملہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی ہے جس کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دی ہیں، نیتن یاہو کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بھی قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل اسرائیل نے قطری دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا کے بیٹے اور ان کے دفتر کے ڈائریکٹر سمیت چھ افراد شہید ہو گئے تھے۔ تاہم اس حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔