اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نہ تو جنرل عاصم منیر نے میری اہلیہ کی کرپشن کا کوئی ثبوت دکھایا اور نہ ہی اس بنیاد پر استعفیٰ دینے پر مجبور کیا۔
اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نے برطانوی اخبار ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے اس دعوے کی تردید کی کہ اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم نے انہیں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کے ثبوت دیے تھے جس کے بعد انہیں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اس مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے جنرل عاصم کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ پر مجبور کیا کیونکہ انہوں نے مجھے میری اہلیہ بشریٰ بیگم کی کرپشن کے شواہد (کیسز) دکھائے۔
یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ جنرل عاصم نے مجھے میری اہلیہ کی کرپشن کے کوئی شواہد دکھائے نہ ہی میں نے انہیں اس…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 21, 2023
واضح رہے کہ 21 مئی کو ٹیلی گراف میں بین فارمر کا ایک مضمون شائع ہوا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے عمران خان کو اپنی اہلیہ کی کرپشن کے ثبوت دکھائے تھے۔
آرٹیکل کے مطابق جنرل عاصم منیراس اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرنا چاہتے تھے جس کے بعد انہیں استعفیٰ کے آٹھ ماہ بعد جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔