جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنے کا مشورہ دیا، پرویز الہٰی 

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے بیٹے مونس الٰہی کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے  تحریک عدم اعتماد کے وقت سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے آخری لمحات میں ہمارا راستہ بدل دیا اور باجوہ صاحب کو راستہ دکھانے کے لیے بھیج دیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جنرل باجوہ نے انہیں بتایا کہ عمران خان بہتر آپشن تھے جبکہ انہوں نے سابق آرمی چیف کے سامنے شریفوں کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ "میں جانتا تھا کہ شریف مجھے وزیراعلیٰ رہنے نہیں دیں گے جیسا کہ انہوں نے ماضی میں مجھے دھوکہ دیا ہے،”

 

مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ ان کے بیٹے مونس نے انہیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ الائنس میں شامل ہونے کے بجائے پی ٹی آئی کی حمایت پر قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

اسی طرح مونس الٰہی نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  سھا کہ مونس الٰہی نے انکشاف کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر سابق آرمی چیف نے انہیں پی ٹی آئی کی حمایت کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دونوں نے انہیں پیشکش کی تھی، تاہم جنرل (ر) باجوہ نے انہیں عمران خان کی حمایت کرنے کو کہا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com