اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )صدر مملکت عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ (ر) جنرل باجوہ اور ان کی ٹیم نے سینیٹ میں عمران خان کی مدد کی اور انہوں نے الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھی مدد کی۔
صدر عارف علوی نے اپنے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نئے آرمی چیف سے آڈیو اور ویڈیوز کے کھیل کے حوالے سے بات کی ہے اخلاقی طور پر یہ نہیں ہونا چاہیے
صدر نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف سے مسلح افواج کی ‘غیر جانبداری پر بھی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اگر فوج نے سیاست چھوڑ دی ہے تو اب وقت آگیا ہے کہ سیاست دانوں کو معاملات سنبھالنے چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں کو ایسے حالات پیدا کرنے چاہئیں کہ فوج کے پاس بھاگنے کی ضرورت نہ پڑے۔
عارف علوی نے کہا کہ باجوہ نے سینیٹ اور انتخابات میں عمران کی مدد کی، اب ماضی کو بھول کرنئی شروعات کریں
یہ خبربھی پڑھیں
عمران خان کو ہٹانے کی غیر ملکی سازش پر یقین نہیں، صدر علوی
انہوں نے کہا کہ نیب کے معاملات میں بہت زیادہ مداخلت کی گئی ہے، صرف الزام کی بنیاد پر کسی کو جیل میں ڈالنا بہت آسان ہے، اداروں اور عدلیہ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا،بلاول کی طرف سے بھارت کو اچھا جواب دیا گیا۔