جنرل باجوہ نے 5 وزرائے اعظم اور دو صدور کے ادوار دیکھے 

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنرل جاوید باجوہ 29 نومبر کو عہدے سے سبکدوش ہونگے ۔ان کا شمار طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے جرنیلوں میں ہوتا ہے۔ 62 سالہ جنرل باجوہ کی فوجی سروس 44 سال پر محیط ہے۔

 

انہوں نے 1978 میں فوج میں شمولیت اختیار کی اور 24 اکتوبر 1980 کو کمیشن حاصل کیا۔ وہ 2190 دن (6 سال) تک آرمی چیف ر ہے۔ انہوں نے 29 نومبر 2016 کو جنرل راحیل شریف کی جگہ کمان سنبھالی۔

 

اپنے فوجی دور میں انہوں نے 5 وزرائے اعظم (نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، نگران جسٹس (ر) ناصر الملک، عمران خان اور شہباز شریف کے ساتھ کام کیا۔ موجودہ صدر عارف علوی اور ممنون حسین مرحوم کے ادوار دیکھے۔ 28 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کے حکم کو معطل کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے۔

 

تاہم عدالت نے حکومت کی اس یقین دہانی پر کہا کہ پارلیمنٹ مدت میں توسیع کے لیے آئین بنائے گی۔ جنرل باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی۔ بعد ازاں قانون کی پارلیمانی منظوری کے بعد 28 جنوری 2020 کو مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com