204
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن 2 روز بعد سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کرے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے مجوزہ تاریخ پر انتخابات کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت عارف علوی نے ایک انٹرویو کے دوران خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں جنوری 2024 میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، جس پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز وضاحتی بیان جاری کیا تھا کہ ہم انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوتے ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔