عام انتخابات وقت پرہونا ضروری ہیں ،سپریم کورٹ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عام انتخابات کا ایماندارانہ، منصفانہ اور قانون کے مطابق انعقاد جمہوریت کے لیے ضروری ہے ،انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کا حکم جاری

 عام انتخابات کے حوالے سے عدالتی حکم کے آئین کے مطابق عام انتخابات وقت پر ہونا ضروری ہیں۔ بروقت عام انتخابات جمہوریت کے لیے ضروری ہیں   ایمانداری، منصفانہ اور قانون کے مطابق انعقاد کیا جائے۔ عام انتخابات کے انعقاد میں غلطیاں، کوتاہی یا ناکامی عوامی مفاد عامہ اورووٹنگ کا بنیادی حق متاثر  کرتی ہے

یہ بھی پڑھیں

 الیکشن التواء کیس، حکومت اور پی ٹی آئی یقین دہانی کرائیں انتخابات شفاف اور پرامن ہونگے ، سپریم کورٹ 

سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر کے انتخاب کی تاریخ منسوخ کردی، درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن کو صدر مملکت کے انتخاب کی تاریخ منسوخ کرنے کا اختیار نہیں ۔ درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن  ملتوی کر کے آرٹیکل 254 کے پیچھے پناہ لی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے  کہ عدالتی نظائر  میں آرٹیکل 254   کسی عمل کا مقررہ وقت گزرنےکے بعد    اس کو غیر موثر ہونے سے تحفظ دیتا ہے  ،درخواست گزار کے مطابق  8 اکتوبر تک انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی آئینی پشت پناہی نہیں ۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا 

حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں، الیکشن کمیشن سے درخواست میں اٹھائے گئے قانونی سوالات کے جواب طلب کیے گئے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت آج 11:30 بجے ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com