عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے،الیکشن کمیشن کا اعلان

 

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز سننے کے بعد حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق حتمی فہرست کے 54 دن بعد عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا انتخابی پروگرام ہوگا۔
واضح رہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن سے ملک میں قبل از وقت اور شفاف عام انتخابات کرانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔
اس حوالے سے نگراں حکومت کا موقف تھا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ دے گا، الیکشن کمیشن جب بھی انتخابات کی تاریخ دے گا ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
گزشتہ روز جاری ہونے والی ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران انتخابات کے باعث پاکستان کی معیشت میں بہتری کا امکان ہے

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca