اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل(ر)باجوہ نے کئی بریفنگ میں کہا کہ ٹینکوں میں تیل نہیں ہے، میں حیران ہوں کہ یہ کیسا آرمی چیف ہے جو یہ باتیں کرتا ہے۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرے خلاف مقدمات کی ڈبل سنچری ہوگی۔ وزیراعظم نے ہمیں بتایا ہے کہ ہماری بات چیت نئی افغان حکومت سے تھی ٹی ٹی پی سے نہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ ٹی ٹی پی وہاں سے آپریٹ کر رہی تھی، ہم نے کہا تھا کہ ان لوگوں کو واپس بھیجیں، جنرل باجوہ بھی وہاں تھے، آئی ایس آئی کے سربراہ بھی تھے، ہم بات کر رہے تھے کہ ان کی بحالی کیسے کی جائے لیکن حکومت چلی گئی۔ پی ڈی ایم کی حکومت آئی اور کسی چیز کی پرواہ نہیں کی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس اوپر سے آیا حتی کہ فیض حمید سے بھی اوپر سے ، اس لیے ہمیں فیض عیسی سے بھی جواب لینا ہوگا۔